کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3808 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 191050 تک پہنچ گئی ہے
24 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 77 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3808 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 191050 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1516 اور سندھ میں 1161 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 869 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 108، اسلام آباد میں 108 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 3639 کیسز اور 77 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1228 کیسز 21 ہلاکتیں، سندھ سے 1414 کیسز اور 37 اموات، خیبر پختونخوا سے 499 کیسز اور 14 ہلاکتیں، اسلام آباد 264 کیسز 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 183 کیسز 2 ہلاکتیں ، آزاد کشمیر سے 23 کیسز اور ایک ہلاکت اور گلگت بلتستان سے 28 کیسز سامنے آئے۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1515 کیسز اور 21 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 69536 اور اموت 1516 تک جا پہنچی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 19935 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 264 کیسز اور 2 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11483 اور اموات 108 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5012 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 23 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 892 اور اموات کی تعداد 23 ہو گئی ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 366 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 1414 کیسز اور 37 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 74070 اور ہلاکتیں 1161 ہوگئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 869 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 499 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 23887 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک 11097 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 108 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 183 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 9817 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3710 ہے۔
بدھ کو گلگت بلتستان سے کورونا کے 28 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1365 ہوگئی ہے۔
گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 995 ہوگئی ہے۔