Time 24 جون ، 2020
شہر شہر

مفت تکہ دینے سے انکار پر ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

خیرپور میں دو ہفتے قبل چکن تکہ مفت نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے ریڑھی بان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا— فوٹو: فائل

خیر پور کی عدالت نے چکن تکہ مفت نہ دینے پر شہری پر تشدد کرنے والے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں دو ہفتے قبل چکن تکہ مفت نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے ریڑھی بان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر متاثرین کی جانب سے مقدمے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021