کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کا افتتاح

میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرنے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے مدد کی جس پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عباسی شہید اسپتال مکمل طور پر کورونا کے علاج کے لیے تیار ہے اگر کسی شہر میں کوئی علامات ہیں تو وہ عباسی شہید اسپتال علاج کے لیے آسکتا ہے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ وفاقی اداروں کی نااہلی ہے: وسیم اختر

شہر میں لوڈ شیڈنگ ہونے کے حوالے سے  وسیم اختر کا کہنا تھا  کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ وفاقی اداروں کی نا اہلی ہے کیونکہ اس حوالے سے پیشگی اقدامات نہیں کیے گئے۔

 میئر کراچی  نے کہا کہ آج پورا شہر کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سے بلک رہا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کروائیں۔

مزید خبریں :