کھیل
Time 26 جون ، 2020

لیور پول نے 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کو 30سال بعد  انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنادیا۔

لیور پول 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ایک بار پھر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگیا جس کی تاج پوشی آئندہ ہفتے اتحاد اسٹیڈیم میں ہوگی۔

 لیورپول نے پہلی بار 1992ء میں پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

 پریمیئر لیگ کے سیزن میں لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لیورپول کی کامیابی کے بعدبرطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا، خوشی میں من چلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی لیورپول کے مداح نکلے اور اس کی جیت پر گھر میں جشن منایا۔

مزید خبریں :