26 جون ، 2020
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی جس سے ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے کریلہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے بٹلہ متھرا نی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے دانستہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔