Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2020
پاکستان

بھارتی حکام کا واہگہ کے راستے بھارت جانے والے کشمیریوں سے امتیازی سلوک

بھارتی حکام واہگہ کے راستے بھارت جانے والے کشمیریوں سے امتیازی سلوک برتنے لگے۔

ایک کشمیری شہری کے مطابق واہگہ کے راستے واپس جانے والے کشمیریوں کو اٹاری پر 3 گھنٹے روکے جانے کے بعد ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سوار کرایا گیا۔

شہری نے بتایا کہ کل صبح سے اب تک نہ تو واش روم جانے دیا گیا اور نہ ہی ان کےلیے کھانے ،پینے اور پانی کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے۔

شہری کے مطابق بھوک، پیاس اور گرمی سے ایک کشمیری شہری بے ہوش بھی ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ انہیں کشمیری ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :