Time 27 جون ، 2020
پاکستان

’حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر47 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے‘

اسلام آباد: حکومت عوام سے ایک لیٹر پیٹرول پر 47 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر  پیٹرول پر 30 روپے پیٹرولیم لیوی اور 14 روپے 55 پیسے جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 44 پیسے کسٹم  ڈیوٹی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ حکومت ایک لیٹر ڈیزل پر 51 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، ڈیزل پر   30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے جب  کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 74 پیسے جی ایس ٹی اور 6 روپے 20 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :