27 جون ، 2020
کراچی: وزیر صحت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
صوبائی وزیر صحت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا کے کیسز کم نہیں ہوئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں اس کے 22 فیصد مثبت آرہے ہیں۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جیسا لاک ڈاون کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کیونکہ حفاظتی اقدامات پر بہت ہی کم لوگ عمل کررہے ہیں۔
عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔