28 جون ، 2020
امارات ائیرلائن نے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی شرط نافذ کرکے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے 24 جون کو پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔
اب ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 30 جون سے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر رہے ہیں مگر ب مسافروں کو سفر کرنے کے لیے اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی جمع کروانی ہوگی۔
ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو سفر سے قبل مستند لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جس کے بعد ہی سفر کر سکیں گے۔