راولپنڈی کے مزید 8 علاقے سیل کرنے کی سفارش

— فائل فوٹو

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے راولپنڈی شہر کے مزید 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کوسفارش کی گئی ہے کہ راولپنڈی کے 8 علاقوں میں 30 جون سے 10 روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

چیف سیکرٹری کو لکھ گئے خط میں جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے ان میں گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹھاکلاں، مورگاہ، تخت پڑی، ننکاری بازار اور بارا مارکیٹ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مذکورہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش ضلعی پولیس، میڈیکل ٹیموں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :