Can't connect right now! retry

پاکستان
30 جون ، 2020

امریکا میں پاکستانی طالبہ کیلئے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ

امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی امریکی شہر نیو جرسی کے قریب ولیم شیمن مڈٹاون کمیونٹی اسکول میں زیر تعلیم رہیں، جہاں سے انہوں نے آٹھویں گریڈ کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کیا۔

پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کا پورا تعلیمی کیریئر شاندار رہا ہے اور اس کے دوران انہوں نے آرٹ اور سائنس سمیت مختلف مضامین میں آنر رول سمیت کئی اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔

انہیں حال ہی میں لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

عیشل آفریدی کے مطابق ان کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ ان کی والدہ کو جاتاہے، وہ امریکا میں پاکستان اور اپنے آبائی شہر کوئٹہ کا روشن کرنا چاہتی ہین۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM