موسم گرما میں ان 4 چیزوں کو غذا میں ضرور شامل کریں

فوٹو: فائل

موسم گرما آتے ہی اپنے جسم کو ترو تازہ رکھنے کے لیے اپنی غذاؤں اور طرزِ زندگی میں چند تبدیلیاں کرنا بے حد ضروری ہوتا تاکہ ہم گرمیوں میں بھی توانا رہ سکیں۔

اکثر ہم موسم گرما میں ٹھنڈے اور میٹھے مشروبات کا استعمال زیادہ کر رہے ہوتے ہیں یہ مشروبات وقتی طور پر تو ہمیں راحت پہنچاتے ہیں لیکن ان سے ہماری صحت ہر مثبت نتائج مرتب نہیں ہوتے۔

موسم گرما میں ترو تازہ اور جسم میں پانی کی کمی کو پوراکرنے کے لیے ہمیں غذا میں چند ایسی چیزوں کو شامل کرنا ضروری ہے جو ہمیں گرمیوں میں بھی ٹھنڈک کا احساس دلائیں، تو چلیں جانتے ہیں کہ وہ کون سی غذائیں ہیں۔

تربوز

فوٹو: فائل

گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال کرنے سے ہمیں صحت پر معجزاتی نتائج مل سکتے ہیں، تربوز میں 90 فیصد پانی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے موسم گرما میں ہمیں پانی کی کمی کی شکایت نہیں ہوتی جب کہ اس میں بے حد کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں جس سے آپ کو موٹاپے کے خطرات بھی لاحق نہیں ہوتے۔

کھیرا

فوٹو: فائل

کھیرا جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے ایک بہترین غذا سمجھی جاتی ہے، کھیرے میں بھی 90 فیصد سے زائد پانی موجود ہوتا ہے جب کہ اس میں وٹامن بی 1، بی 2، بی 3، بی 5 اور بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

گرمیوں میں روزانہ کھیرے کا استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔

دہی

فوٹو: فائل

دہی چونکہ تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہے اور موسم گرما میں اس کا استعمال کرنے سے نہ صرف آپ ترو تازہ رہتے ہیں بلکہ اس کو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں، دہی کو روانہ غذا میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہونے کے ساتھ پیٹ اور آنتوں کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔ 

تلسی کے بیج

فوٹو: فائل

تلسی کے بیجوں کو موسم گرما میں استعمال کرنے سے یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کا کام کرتے ہیں جب کہ تلسی کے بیجوں میں فائبر، نمکیات اور اینٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :