6 قومی کرکٹرز دوسری مرتبہ بھی کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کیلئے اہل

کووڈ 19 ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 قومی کرکٹرز انگلینڈ میں پاکستان اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان ، محمد رضوان ، شاداب خان ، اور محمد حسنین کے گزشتہ تین روز میں کووڈ 19 کے دو ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں اس طرح وہ اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

‏ ان کرکٹرز کی ری ٹیسٹنگ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی اور اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کرکٹرز کے کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

‏ پاکستان کرکٹ بورڈ اب ان 6 کرکٹرز کے انگلینڈ کے سفر کے انتطامات کا آغاز کر رہا ہے۔

‏ واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے قبل 28 کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے 12 اراکین کے کووڈ 19 ٹیسٹ کرائے تھے جن میں ‏ 18 کھلاڑیوں اور 11 مینجمنٹ کے اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے اور دوسری ٹیسٹنگ میں رزلٹ منفی آنے پر پاکستان اسکواڈ 28 جون کی صبح انگلینڈ روانہ ہو گیا تھا۔

4 کرکٹرز حیدر علی، حارث روف، کاشف بھٹی اور عمران خان کے دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں ریلٹ مثبت آئے تھے جب کہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل مساجر ملنگ علی کا بھی دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید خبریں :