پاکستان
Time 01 جولائی ، 2020

لاہور: پب جی گیم نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی

فوٹو فائل—

لاہور: مقبول آن لائن  پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر  18 سالہ نوجوان نے پھندا ڈال  کر خود کشی کر لی۔

 پولیس کے مطابق واقعہ غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں پیش آیا جہاں شہریار نے بڑے بھائی کی جانب سے پب جی گیم کھیلنےسے منع کرنے پر خودکشی کی۔

متوفی شہریار اور اس کے بھائی شعیب کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور دونوں ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق شعیب نے پولیس کو بتایا ہے کے شہریار زیادہ تر پب جی گیم ہی کھیلتا رہتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں متوفی نے اپنے پب جی کے ساتھی پلئیر جس کی دکان بھی اس کے فلیٹ کے نیچے تھی اس سے معافی مانگی اور کسی لڑکی کو لائیو کال پر خودکشی بھی دکھائی ہے۔

پولیس اور فارنزک ٹیمیوں نے موقع سے تمام شواہد جمع کرکے متوفی شہریار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔

لاہورمیں اس سے قبل بھی 2 نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔

پب جی گیم میں زیادہ دلچسپی  نوجوانوں کے لیے جان لیوا ثابت ہورہی ہے اور پاکستان کی طرح دیگر ممالک سے بھی اس کی وجہ  سے اموات سامنے آرہی ہیں۔

مزید خبریں :