ملک میں کورونا سے مزید 55 اموات، 2795 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 4446 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 216097 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4446 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 216097 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1762 اور سندھ میں 1406 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 973 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 121 ، آزاد کشمیر میں 30 اور گلگت بلتستان میں 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1305510
صحتیاب مریض: 
100802 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز بدھ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2795 کیسز اور 55 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 2139 کیسز 29 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 340 کیسز اور 22 اموات، بلوچستان سے 132 کیسز، اسلام آباد 137 کیسز، آزاد کشمیر  28 کیسز 2 ہلاکتیں اور گلگت سے 19 اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 2139 کیسز اور 29 اموات سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔

مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8201 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2139 نئے مریض سامنے آئے اور 29 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی کل تعداد 86795 اور ہلاکتیں 1406 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے 2139 کیسز میں سے 1038کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 1703 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 48527 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 137کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12912 اور اموات 128ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7261 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 28 کیسز  اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1093 اور اموات کی تعداد 30 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 550 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

آج گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 19 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1489 اور اموات 26 ہوگئی ہیں۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1128 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے بدھ کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے البتہ منگل کو کورونا کے باعث مزید 35 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1762 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 76262 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے 27488 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 973 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 340 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 26938 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 13584 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 132 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10608 ہوگئی۔

بلوچستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4764 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال