01 جولائی ، 2020
اسلام آباد: جون کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020 میں مہنگائی 8.59 فیصد تک پہنچ گئی جب کہ مئی میں یہ شرح 8.2 تھی اور جون 2019 میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی شرح 10.74 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون میں انڈوں کی قیمت میں 21.7، ٹماٹر کی قیمت میں 13 فیصد، آٹا 12 فیصد، گندم 10.83 فیصد، مصالحہ جات 5.4 فیصد اور سبزیاں 4 فیصد مہنگائی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جون میں سالانہ بنیاد پر شہر ی علاقوں میں آلو 72 فیصد، دال مونگ 71 فیصد، دال ماش 46 فیصد، انڈے 44 فیصد، دال مسور 34 فیصد، گندم کا آٹا 24 فیصد، مصالحہ جات 29 فیصد،گھی 24 فیصد، ٹماٹر 13.9، کوکنگ آئل 20 فیصد جب کہ فرنیچر کا سامان 10 فیصد مہنگا ہوا۔
اس کے علاوہ ایک سال میں گیس 54 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ ایک سال میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔