کاروبار
Time 01 جولائی ، 2020

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 192 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالراضافے سے 1782ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :