Time 01 جولائی ، 2020
شہر شہر

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل، گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ شہر میں سمندری ہوائیں بھی رک گئیں۔

کراچی میں پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا جبکہ شہر میں مزید دو روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

گرم موسم میں بھی کے الیکٹرک نے شہریوں کو نہ بخشا اور کئی علاقوں میں لوگوں کو بجلی کے لیے ترسادیا۔

 لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کے لیے بجلی غائب رہنے لگی ہے جبکہ بجلی جانے سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021