پاکستان
Time 01 جولائی ، 2020

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب نے سلیم مانڈوی والا کو آج طلب کر رکھا تھا تاہم ڈپٹی چیئرمین نے نیب کوخط لکھ کرپیشی ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہیں اب 9 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو پیش ہوکربیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 

دوسری جانب سلیم مانڈوی والا نے آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ نیب نے پیشی کے لیے 9 جولائی کی نئی تاریخ دی ہے اور وہ آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

مزید خبریں :