Time 01 جولائی ، 2020
کھیل

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے جب کہ بورڈ میٹنگ میں ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر اتفاق ہوا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظم آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کے لیے چیئرمین رہے ہیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کھیل کی بہتری کے لیے جو کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ششانک منوہر کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی حکام کے مطابق بورڈ کی جانب سے الیکشن کے طریقہ کار کی منظوری آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروو گنگولی کا نام آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے سامنے آچکا ہے جب کہ آئی سی سی بورڈ کے چند ممبران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آئی سی سی کا سربراہ بنانے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے احسان مانی سے رابطے کے دوران کیا۔

احسان مانی نے پاکستان کرکٹ کے لیے آئی سی سی کی سربراہی میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :