پاکستان
Time 02 جولائی ، 2020

مفتی تقی عثمانی کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر بیان

ممتاز عالمِ دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو  اپنی آبادی والے علاقے میں عبادت گاہ برقرار  رکھنے کا حق ہے۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں۔ 

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ ’لیکن حکومت کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے خاص طورپر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری کی آبادی بہت کم ہو۔

  ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے اس نازک وقت میں کیوں ایسے شاخسانے کھڑے کیے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


مزید خبریں :