Time 03 جولائی ، 2020
پاکستان

کینپ پاورپلانٹ میں خرابی، کراچی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھ گئی

کراچی میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ  ایٹمی بجلی گھر کینپ میں تکنیکی خرابی کے باعث شہر میں لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کے الیکٹرک مطابق مذکورہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے شہر کو 60 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ًٍ

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ خرابی کو درست کرنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اس خرابی کے بعد رات بھر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور لوڈشیڈنگ کےدورانیے میں 3 سے 6 گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اضافی گیس اور فرنس آئل ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لودشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک ہے۔

مزید خبریں :