Can't connect right now! retry

کھیل
03 جولائی ، 2020

انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل 6 کرکٹرز مانچسٹر پہنچ گئے

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں شامل مزید 6 کرکٹرز مانچسٹر پہنچ گئے۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان گزشتہ روز غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔

مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ 6 کھلاڑی بذریعہ بس ووسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ٹیسٹنگ پروگرام کے زیر اہتمام کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ  کے بعد ان کھلاڑیوں کو اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث یہ کرکٹر اسکواڈ کے ساتھ نہیں جا سکے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسکواڈ کے 20 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 11 اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے تھے جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM