04 جولائی ، 2020
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پسندیدہ ترین ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مداحوں سے شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکاروں کو ٹیم میں بحیثیت ایمبیسیڈر شامل کرنے کے لیے تجویز مانگ لی۔
حال ہی میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ 'اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہوں تو؟'۔
بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ 'اگر ہم یہی پیشکش حلیمہ سلطان کو بھی کریں؟'۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔
وقاص احمد نے لکھا کہ 'پھر ہمیں لاہور ٹیم کے لیے سعد الدین کوپیک چاہیے'۔
عباس خان کہتے ہیں کہ 'ہمارے لیے لالا ہی سب کچھ ہے'۔
رابعہ چوہدری لکھتی ہیں کہ 'بھائی آپ تو ڈونلڈ ٹرمپ بھی لا سکتے ہیں آپ سے کوئی بحث نہیں'۔
ایک اور صارف لکھتی ہیں کہ 'اگر آپ ایسا کر سکتے ہیں تو میں بھی اس بار پشاور زلمی کو ہی سپورٹ کرنے پر مجبور ہو جاؤں گی'۔