Time 05 جولائی ، 2020
پاکستان

ملک کے چھوٹے، بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

شارٹ فال زیرو لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ پھر  بھی جاری، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام پریشان ہے۔

پنجاب میں بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ بلوچستان میں شدید گرمی کے باوجود کوئٹہ میں 6 گھنٹے اور دیگر علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شہری علاقوں میں 3 اور دیہی علاقوں میں 13 گھنٹوں تک بجلی غائب رہنے لگی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شارٹ فال نہیں، کوئی تکنیکی خرابی بھی نہیں، کیا اس لوڈشیڈنگ کو روکنے والا بھی کوئی نہیں۔

مزید خبریں :