Can't connect right now! retry

کھیل
05 جولائی ، 2020

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس گرفتار

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کوشال مینڈس کو پولیس نے 74 سالہ شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبو میں سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس کی کار  کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار 74 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں انتقال کر گیا۔ 

سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے۔ پولیس نے کوشال مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM