ملک میں کورونا سے مزید 73 ہلاکتیں، 2629 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 4818 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 233646 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4818 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 233646 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں 1884 ، سندھ میں 1572 اور خیبر پختونخوا میں 1038 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 137 ، بلوچستان میں 123 ، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1420623
صحتیاب مریض: 
131649 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز پیر اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2629 کیسز اور 73  ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1708 کیسز اور 46 اموات، پنجاب سے 646 کیسز 13 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 10 اموات، اسلام آباد  85 کیسز تین ہلاکتیں، آزاد کشمیر 54 کیسز ایک ہلاکت اور  گلگت سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب میں کورونا کے 646 کیسز  اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 81963 اور ہلاکتیں 1884 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 45122 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 85 کیسز اور تین اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13494 اور اموات 137 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9156 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 54  کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1342اور اموات کی تعداد 36 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 690 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1561اور اموات 28 ہے۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1203 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں پیر کو کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1572 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1708 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 96236 تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مزید 679 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 53855 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

پیر کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1038 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 28236 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 16549 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

پیر کو بلوچستان حکومت کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے البتہ اتوار کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 48کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10814 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 123 ہے جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5885 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورت حال