Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
07 جولائی ، 2020

آم خریدیں اور سپر کار لیمبورگینی میں رائیڈ لیں

—اسکرین گریب 

پاکستان کے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں لیکن حال ہی میں دبئی کے ایک پاکستانی سپر مارکیٹ نے صارفین کو پاکستانی آم کے ساتھ ایک زبردست پیشکش کی ہے۔

 دبئی میں 'پاکستان سپر مارکیٹ' صارفین کو آم خریدنے پر سپر کار لیمبورگینی میں مختصر رائیڈ کا موقع بھی دیتی ہے۔

پاکستان سپر مارکیٹ دبئی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس آفر کی پیشکش کے بعد آم کی فروخت دگنی ہوگئی ہے جو کہ جون کے درمیان سے صارفین کے لیے پیش کی گئی تھی۔

اس آفر سے مستفید ہونے کے لیے صارف کو کم سے کم 100 درہم کا آرڈر کرنا ضروری ہے۔


سپر مارکیٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جہانزیب یاسین کا کہنا ہے کہ اس مہم کے پیچھے ہمارا کوئی ایسا مقصد نہیں تھا کہ ہم اپنی مارکیٹ کی تشہیر کریں بلکہ ہمارا صرف ایک مقصد تھا کہ لوگ خوش ہو سکیں اور ہم محبت بانٹ سکیں اور ہمیں اس کا بے حد اچھا ردِ عمل ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس آفر کے بعد ہمارے آموں کی فروخت 100 فیصد تک بڑھی ہے اور اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ایک ہفتے قبل رجسٹریشن کروانی ہوتی ہے۔

جہانزیب یاسین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگ رہا تھا کہ دبئی میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی ہی اس آفر میں دلچسپی لے گی مگر ہم حیران ہیں کہ یہاں موجود مغربی ممالک کی کمیونٹی بھی اس آفر کو حاصل کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ مہم خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں آم خریدنے والے کو لیمبورگینی میں مختصر رائیڈ دی جاتی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM