Time 08 جولائی ، 2020
کاروبار

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود نہ آٹا سستا ہوا نہ روٹی

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود نہ آٹا سستا ہوا نہ روٹی، پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1050 روپے پر برقرار ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی، پنجاب حکومت نے فلور ملز کو گندم نئی قیمت پر جاری کردی اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کردی۔

حکومت نے کل سے بیس کلو آٹا 860 روپے کا فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر مرچ، الائچی اور نمک مہنگا کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید خبریں :