کاروبار
Time 09 جولائی ، 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل 10 واں مثبت دن

10 کاروباری دنوں میں انڈیکس 2432 پوائنٹس بڑھ چکا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت کاروبار کا مسلسل دسواں دن رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے سے 36142 پر بند ہوا۔

10 کاروباری دنوں میں انڈیکس 2432 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔ آج بازار حصص میں 46 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپےاضافےسے 6834 ارب روپے ہوگئی۔  10 روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 433 ارب روپے بڑھی ہے۔

مزید خبریں :