گراؤنڈ میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے مداحوں کی جگہ ڈانس کرتے ربوٹس نے لے لی

فوٹو: بشکریہ سی بی ایس بوسٹن 

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے تمام تر نظام متاثر ہوئے ہیں تو وہیں وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے تمام تر ایونٹس منسوخ کر دیے گئے تھے لیکن اب اس صورتحال میں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر میچز کے انعقاد کا آغاز ہوگیا ہے۔

 حال ہی میں جاپان کے بیس بال گیم کے دوران اسٹیڈیم میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین کی جگہ ڈانس کرتے روبوٹ نے لے لی ہے۔ 

راکٹن ایگلز کے خلاف نپون پروفیشنل بیس بال (این پی بی) کے حالیہ کھیل سے قبل 20 سے زائد روبوٹس نے خالی اسٹیڈیم میں  ٹیم کے فائٹ گانے پر رقص کیا۔

اسٹیڈیم میں 2 طرح کے روبوٹس کو رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں سے ایک ہیمنوائڈ روبوٹ یعنی انسان کی طرح دکھنے والے  اور ایک کتے کی طرح 4 پاؤں والے ربورٹ  شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ان رقص کرتے روبوٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جب کہ چند صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جانے لگی کہ اس سے لوگوں کے  روز گار چِھن گئے ہیں۔ 

مزید خبریں :