پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی، مزید 37 ہلاکتیں

اموات کی مجموعی تعداد 5106 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 245465 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5106 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 245465 تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہے جو دنیا میں کیسز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہونے سے پاکستان کورونا مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

اب تک پنجاب میں 1972، سندھ میں 1713 اور خیبر پختونخوا میں 1074 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 126، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 34 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1514858
صحتیاب مریض: 
149092 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2678 کیسز اور 73 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 1468 کیسز اور 36 اموات، پنجاب سے 674 کیسز 17 ہلاکتیں،خیبر پختونخوا سے 369 کیسز اور 11 اموات،  اسلام آباد98 کیسز 4 ہلاکتیں،  گلگت14 کیسز 3  ہلاکتیں، بلوچستان سے 29 کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ آزاد کشمیر سے 26 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب

آج پنجاب میں کورونا کے 674 کیسز اور 17   ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 85261 اور ہلاکتیں 1972 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 52641 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 98 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13829 اور اموات 146 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 10240 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 26 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1485 اور اموات کی تعداد 41 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 860 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 14 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1619 اور اموات 34 ہے۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1290 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے جمعے کو کورونا کے 29 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 11128 اور ہلاکتیں 126 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 7224 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں جمعے کو کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1713 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1468 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 102368 تک جاپہنچی ہے۔

سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہےجہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے البتہ ان میں سے نصف سے زیادہ یعنی 59ہزار 165 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 41 ہزار 490 زیر علاج ہیں۔

خیبرپختونخوا

جمعے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 11 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1074  ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 369 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 29775 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 20271 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورت حال