Time 10 جولائی ، 2020
شہر شہر

کراچی میں ملزمان قربانی کے جانور چوری کرکے فرار

خالی پلاٹ سے گذشتہ رات 10 سے 12 ملزمان خالی پلاٹ میں بندھے قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہو گئے— فوٹو: فائل

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہو گئے۔

سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں خالی پلاٹ سے گذشتہ رات 10 سے 12 ملزمان خالی پلاٹ میں بندھے قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہو گئے۔

واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کردیا۔

چوری ہونے والے جانوروں میں 9 بیل اور 3 بکرے شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021