دنیا
Time 10 جولائی ، 2020

برطانیہ میں 50 فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونےکا دعویٰ غلط ثابت

برطانیہ میں 50 فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونےکا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا، برطانوی اخباروں نے صرف 30 کیسز کی بنیاد پر پاکستان پر من گھڑت الزام لگایا۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو سرکاری فنڈ پر چلنے والے ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کی طرف سے پاکستان سے متعلق اعدادو شمار فراہم کیے گئے تھے۔

برطانوی حکام کے مطابق ٹیلی گراف کو بتایا گیا تھا کہ صرف 30 کیسز پاکستان سے آئے لیکن شاید اخبار نے خبر میں مصالحہ رکھنے کے لیے یہ بات شائع نہیں کی۔

ایسی ہی خبریں دی سن اور ڈیلی میل نے بھی شائع کیں اور ارکان پارلیمنٹ ناز شاہ اور افضل خان کی سخت تنقید کے بعد اخبارات نے صرف ہیڈلائنز میں تبدیلی کی، باقی خبر ویسی ہی رکھی۔

مزید خبریں :