11 جولائی ، 2020
عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت پر نیا سروے جاری کردیا۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستان میں 21 لاکھ گھرانوں نے بنیادی ضروریات کے لیے گزشتہ 7 روز میں گھر کی اشیاء فروخت کیں۔
دوسری جانب 27 لاکھ گھرانوں نے گھر کی انتہائی بنیادی ضروریات کے لیے حکومت یا غیر سرکاری تنظیم پر انحصار کیا۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اپریل کے بعد نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے والوں کی شرح میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔