پاکستان
Time 12 جولائی ، 2020

نواب شاہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کےلیے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں

نواب شاہ تعلیمی بورڈ کے چئیرمین کے لیے میرٹ کی بجائے سفارش معیار ٹھہرا اور ایک جونیر شخص کا تقرر کرنے کے لیے بورڈ کے قوائد وضوبط بدل دیے گئے۔

سندھ کے 6 تعلیمی بورڈ میں چیئرمین کے تقرر کے لیے اشتہار اور اس میں عمر کی حد کم از کم پچاس برس مقرر کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے عارضی بنیاد پر نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں مقرر کیے جانے والے اسسٹنٹ پروفیسر فاروق حسن کو نواب شاہ تعلیمی بورڈ کا چیئرمین بنادیا گیا۔ 

 پانچ تعلیمی بورڈز میں امید واروں سے انٹرویوز لیے گئے جب کہ ایک بورڈ میں موجود ایک جونیر شخص کو مستقل چیئرمین بنادیا گیا۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ جامعات ریاض الدین نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے پہلے ہی بے نظیر آباد تعلیمی بورڈ کی چیئرمین شپ پر فاروق حسن کا تقرر کردیا ہے۔

مزید خبریں :