پاکستان
Time 13 جولائی ، 2020

اسلام آباد سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی چوری

فائل فوٹو

اسلام آباد سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی چوری کرلی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی سیکٹر ای الیون میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی کیمروں اوردیگر ذرائع کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق صدر زرعی ترقیاتی بینک کی گاڑی چوری ہوئی ہے اور گاڑی چھینے جانے کی ان کے ڈرائیور کی بات درست نہیں ہے۔

مزید خبریں :