Time 13 جولائی ، 2020
پاکستان

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کمسن لڑکی سمیت 5 افراد زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کمسن لڑکی سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ  میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 11 سالہ لڑکی اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر  دیا گیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں بزرگ خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

بھارت رواں سال اب تک سیزفائر کی 1643 بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

مزید خبریں :