ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن انتقال کر گئیں

فائل فوٹو: اے ایف پی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اداکار جان ٹرو وولٹا کی اہلیہ اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ کے شوہر جان ٹرو وولٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  بیوی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ 'میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کےخلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے'۔ 


جان ٹرو وولٹا  نے لکھا کہ  نے کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔

جان ٹرو وولٹا نے اپنی پوسٹ میں تمام ڈاکٹرز کا  شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اہلیہ کی دیکھ بھال کی تھی  اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوست اور پیاروں کا بھی شکریہ کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے۔

اداکار جان ٹرو وولٹا اور کیلی پرسٹن کی 2 بیٹیاں ہیں جب کہ ان کے بیٹے جیٹ ٹرو وولٹا کا 16 جنوری 2009 میں انتقال ہوا تھا۔

مزید خبریں :