Can't connect right now! retry

پاکستان
13 جولائی ، 2020

علاج کیلئے جعلی پیر نے کمسن لڑکے کو دہکتے کوئلوں پر پر رکھ دیا، لڑکا جاں بحق

مظفر گڑھ: محمود کوٹ میں  مبینہ طور پر جعلی پیر کے عمل سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد مختیار احمد نے بتایا کہ  بیمار ہونے پر 14 سالہ ساجد کو دم کرانے کے لیے پیر عبدالغفار  کے پاس لے کر گیا اور وہاں پیر میرے بچے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں کے تھال کے اوپر لے جاکر دھواں دیتا رہا۔

والد کے مطابق بچے کو جھلسے ہوئے منہ کے ساتھ میرے حوالے کیا گیا جس پر پیر نے کہا کہ بچے پر جنات کا سایہ تھا، یہ 2 گھنٹوں بعد ٹھیک ہو جائے گا لیکن عمل کے اگلے روز میرا بچہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی مدعیت میں پیر عبدالغفار کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM