14 جولائی ، 2020
کراچی : گڈاپ میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گڈاپ کے علاقےمیں پیش آیا جہاں 6 سالہ بچی کو اس کےپڑوسی 45 سالہ منو نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے اور بچی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے میڈیکل چیک اپ میں اس کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے جب کہ ملزم نے بھی تفتیش میں بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔