پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5366 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 255056 تک جاپہنچی
14 جولائی ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5366 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 255056 تک جاپہنچی ہیں۔
اب تک پنجاب میں 2026 ، سندھ میں 1863 اور خیبر پختونخوا میں 1114 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 45 اور گلگت بلتستان میں 36 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 2074 کیسز اور 62 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1151 کیسز اور 37 اموات، پنجاب سے 449 کیسز 13 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 254 کیسز اور 8 اموات، اسلام آباد 94 کیسز 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 47 کیسز اور ایک ہلاکت، گلگت 23 کیسز اور آزاد کشمیر سے 56 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب سے آج کورونا کے 449 کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 87492 اور ہلاکتیں 2026 ہوچکی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 63977 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 94 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14202 اور ہلاکتیں 155 ہوگئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11332 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں اب تک مریضوں کی تعداد 1694 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 36 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1370 ہے۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 36 نئے کیسز اور ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1655 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1029 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
منگل کو بلوچستان سے کورونا کے مزید 47 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔
صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11239 اور ہلاکتیں 127 ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 7883 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
منگل کو سندھ میں کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1863 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1151 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 107773 تک جاپہنچی ہے۔
صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے جو کہ مجموعی کیسز کا تقریباً 60 فیصد ہے۔
خیبرپختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1114 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 254 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31001 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صوبے میں 21607 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔