پاکستان
Time 15 جولائی ، 2020

کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار ، لوڈمینجمنٹ کےنام پر بجلی غائب

فوٹو: فائل

کراچی: شہریوں کی پریشانی کو نظر انداز کرتے ہوئےکے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور شہر میں لوڈ شیدنگ کا سلسلہ تا حال نہ تھم سکا۔

کراچی میں شہریوں کی جانب سے کل رات بھی بجلی بندش کی شکایات ملتی رہیں۔

شہر قائد کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کےنام پربجلی بند کردی گئی،  ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں لوڈمینجمنٹ کےنام پربجلی بند کی جارہی ہے۔ 

ڈیفنس فیز 5، کلفٹن بلاک 2 اور 5، بوٹ بیسن، گلستان جوہر بلاک 19، بلاک 1،2 اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، مقامی فالٹس کو لوڈشیڈنگ کہنا غلط ہے جب کہ شہربھر میں بجلی کی فراہمی بحال ہے۔ 

مزید خبریں :