ملک میں کورونا سے مزید 51 ہلاکتیں، 2152 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5417 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 257208 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 51 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5417 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 257208 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2043، سندھ میں 1888 اور خیبر پختونخوا میں 1120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1627939
صحتیاب مریض: 
172810 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 2152 کیسز اور 51 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1140 کیسز اور 25 اموات، پنجاب سے  553 کیسز 17 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 216 کیسز اور 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 113 کیسز، گلگت 14 کیسز 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 83 کیسز اور آزاد کشمیر سے 33 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

سندھ

سندھ میں آج مزید 1140 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 25 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11060 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1140 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 25 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 1888 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 36733 مریض زیر علاج ہیں جس میں سے 736 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 4872 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 70292 ہو گئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 553 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 88045 اور ہلاکتیں 2043 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 64148 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 113کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14315 اور ہلاکتیں 155 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11332 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 14 نئے کیسز  اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1708 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 38 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1376 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 33 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1688 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1049افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بدھ کو بلوچستان سے کورونا کے مزید 83 کیسز سامنے آئے۔ 

صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11322 اور ہلاکتیں 127 ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 8002 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1120 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 216 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31217 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 22260 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال