15 جولائی ، 2020
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت 0.34 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوبڑھائی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 6.47 ڈالر یونٹ ہوگی۔
اوگرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت 0.39 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوبڑھائی گئی جس بعد سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 6.67 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی قیمت میں سوئی ناردرن سسٹم پر 5.66 فیصد اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.36 فیصد اضافہ ہوا۔