پاکستان
Time 16 جولائی ، 2020

کراچی: فائرنگ سے 2 افراد زخمی، ایک لاش برآمد

فوٹو فائل—

کراچی: مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور  2 زخمی ہوگئے

 ریسکیو زرائع کے مطابق گولیمار چورنگی کے قریب گھر کی چھت سے گرکر 35 سالہ شہزاد جاں بحق ہوگیا۔ 

دوسری جانب لیاری نیا آباد سے 52 سالہ عبدالقادر کی لاش ملی ہے جس کی وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔

ادھر کوئٹہ ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ سنگین خان زخمی ہوگیا جب کہ اورنگی ٹاؤن توری بنگش چوکی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ منور حسن کو زخمی کردیا گیا۔

مزید خبریں :