پاکستان
Time 16 جولائی ، 2020

کراچی میں آج رات سے آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل میں آج رات یا کل صبح سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ رن آف کچھ کے قریب موجود ہے جب کہ سمندری ہواؤں کی معطلی اور حبس ہوا کےکم دباؤ کے باعث ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مون سون کے دوسرے اسپیل میں آج رات یاکل صبح کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کل بروز جمعہ صبح اور دوپہر میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش سے قبل کراچی میں آندھی چل سکتی ہے جس کی رفتار  50 سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے اور بارش کا یہ سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ختم ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :