کورونا وبا کے بعد اٹلی میں پہلے فیشن شو کا انعقاد

کورونا وبا کے بعد اٹلی میں پہلے مینز فیشن ویک کا آغاز ہوگیا۔

میلان فیشن ویک کا اہتمام میڈیکل ریسرچ فاونڈیشن میں کیا گیا تھا جہاں ڈولچی اینڈ گبانا اور اطالوی برانڈ ایٹرو کے ملبوسات پیش کیے گئے جن میں نیلے رنگ کو خاص اہمیت دی گئی تھی۔

فیشن شو میں شریک شرکا ماسک پہنے ہوئے تھے اور نسبتاً زیادہ فاصلے پر بیٹھے۔

 اٹلی میں کورونا وبا کے بعد یہ کسی بھی بڑے برانڈ کا ایسا پہلا شو ہے جس میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں جب کہ اس سے قبل پیرس فیشن شو آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے  کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کے باعث کاروبار، کھیلوں کی سرگرمیاں سمیت متعدد ایونٹس منسوخ کردیے گئے تھے۔

تاہم اب مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے اور ایس او پیز کے تحت معمولات زندگی بحال کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :