ملک میں کورونا سے مزید 48 ہلاکتیں، 2193 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 5465 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 259401 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے 48 مزید افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد  5465 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  259401 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2051، سندھ میں 1922 اور خیبر پختونخوا میں 1124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 156، بلوچستان میں 128 ، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1652183
صحتیاب مریض: 
178737 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 2193 کیسز اور 48 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1155 کیسز 34 ہلاکتیں، پنجاب سے 494 کیسز 8 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 269 کیسز اور 4 اموات، اسلام آباد 87 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے 63 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 42 کیسز اور آزاد کشمیر سے 83 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 494 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 88539 اور ہلاکتیں 2051 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 64247 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج بروز جمعرات مزید 1155 کیسز اور 34 ہلاکتیں سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئیں

پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی کل تعداد 110068 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتیں 1922 تک جا پہنچی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 74076 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 87 کیسز  اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14402 اور ہلاکتیں 156 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11486 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 42 کیسز  سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1750 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 38 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1389 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 83 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1771 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے1061 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

جمعرات کو بلوچستان سے کورونا کے مزید 63 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔ 

صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11385 اور ہلاکتیں 128 ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 8161 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1124 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 269 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31486 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 22613 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

جمعرات کو سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے البتہ گزشتہ روز سندھ سے 1140 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ 25 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

صوبے میں انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 1888 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 108913 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال