پاکستان
Time 16 جولائی ، 2020

کراچی کے بعد اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آٹا مہنگا

کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا۔

حیدر آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کا تھیلہ 550 روپے کا ہو گیا جب کہ حیدرآباد میں چکی پر آٹا 55 سے 60 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم دستیاب نہیں اور اوپن مارکیٹ میں سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں۔

میرپورخاص میں ایک ہفتے کے دوران 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 20 روپے اضافہ ہوا ہے اور 10کلو فائن آٹے کا تھیلہ 520 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سکھر میں چکی کے آٹے کی قیمت میں ایک روز میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جب کہ جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں چکی کا آٹا میں 2 روپے فی کلو اضافے کے بعد 48 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ سپر فائن آٹے کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کرکے 53 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :